[add59]
Home Urdu News اوپنر بلے باز سے متعلق ایسی بات کہہ دی کہ مداح بھی...

اوپنر بلے باز سے متعلق ایسی بات کہہ دی کہ مداح بھی حیران رہ گئے

SHARE
[add57]

جلد یا بدیر حریف باﺅلرز انکی خامیاں جان لیں گے، انہوں نے خود پر کام کیا تو وہ اپنی تکنیک اور برداشت کے بل بوتے پر بہت آگے جائینگے:سابق کپتان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق بیٹسمین عامر سہیل نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو اوپننگ بلے باز عابد علی کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد یا بدیر باﺅلرز عابد علی کی خامیاں جان لیں گے اور پھر ان کیلئے کارکردگی دکھانا چیلنج ثابت ہو گا۔تفصیلات کے مطابق عامر سہیل عابد علی نے سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے دونوں میچوں میں سنچریاں سکور کرنے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے نوویں بلے باز بنے جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو میں سنچری کے علاوہ ٹیسٹ ڈیبیو میں سنچری کرنے کا منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔انہوں نے کراچی ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 174 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر میچ اور سیریز جیتنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

عامر سہیل کا کہنا ہے کہ عابد علی پاکستان کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوئے ہیں لیکن میں اس موقع پر انہیں خبردار کرنا چاہوں گا کہ جلد یا بدیر حریف باﺅلرز ان کی خامیاں جان لیں گے۔ مجھے ان کی صلاحیتوں اور صبر پر کوئی شک نہیں جس کا ثبوت انہوں نے دو سنچریاں سکور کر کے دیا۔

[add58]

لیکن اب انہیں حالیہ کامیابی کے سحر سے باہر نکل کر خود کیساتھ مخلص ہونا پڑے گا، انہیں خود پر یہ غور کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ کن شعبوں میں کمزور ہیں اور کیسے بہتر ہو سکتے ہیں۔ اگر عابد علی نے خود پر کام کیا تو وہ اپنی تکنیک اور برداشت کے بل بوتے پر بہت آگے جائیں گے۔عامر سہیل نے مڈل آرڈر بیٹسمین بابراعظم کی بھی تعریف کی اور کہا میرے لئے بابراعظم کھلاڑیوں کیلئے ایک مثال ہیں جنہیں ہم نے اپنی آنکھوں کے سامنے ایک بہترین بلے باز میں تبدیل ہوتے دیکھا، وہ مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں اور ہر مرتبہ میدان میں اترنے پر کچھ سیکھتے ہیں لیکن میرے خیال سے اب انہیں اس بات پر توجہ دینی چاہئے کہ میدان میں زیادہ سے زیادہ دیر تک کیسے ٹھہرنا ہے۔